
سجاول میں محکمہ وائلڈ لائیف کی جانب سے پرندوں کے شکاریوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 43 نایاب سفید تیتر برآمد کرلیے گئے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ وائیلڈ لائف آنچارج سجاول مختیارشاھ شیرازی کی ٹیم کی خفیہ اطلاع کی بناء پر چوہڑ جمالی میں چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے دوراں شکار کیے گئے 43 نایاب سفید تیتر تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چھاپے میں کوئی شکاری گرفتار نہیں ہوسکا البتہ برامد کیے گئے 43 نایاب تیتر ہالیجی جھیل کے قریب جنگلات میں چھوڑے جائینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News