Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے اپنی تقریر سے کشمیریوں کے دل جیت لیے ، سردار عبد القیوم نیازی

Now Reading:

عمران خان نے اپنی تقریر سے کشمیریوں کے دل جیت لیے ، سردار عبد القیوم نیازی
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان و محسن کشمیر عمران خان نے اپنی تقریر سے کشمیریوں کے دل جیت لیے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب  کےدوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کو زبردست خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یو این جنرل اسمبلی خطاب میں کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کر کے کشمیر کا سفیر ہونے کا حق ادا کیا جبکہ وزیر اعظم پاکستان نے فاشسٹ مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے رکھ دیا۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کی میت کے معاملے کو بھی بھرپور انداز سے اٹھایا جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کے دوہرے معیار کا تذکرہ کر کے عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑا ۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ سفیر کشمیر عمران خان نے آر ایس ایس کے ہندوتا نظریے اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کو بھی بے نقاب کیا ۔

سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب سے مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں مزید اضافہ ہو گا۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے پر وزیراعظم پاکستان کے شکرگزار ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر