وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کے سوائے پوری قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پر افسردہ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر انڈین میڈیا جشن منارہا ہے یا بیگم صفدر اعوان، بیگم صفدر اعوان نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی روش برقرار رکھی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا شریف خاندان، مودی کا سچا اور سُچا عزیز دار ہے، مودی سے محبت اور وطن سے دشمنی شریف خاندان نے اپنے عمل سے ثابت کی، پوری قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پر افسردہ ہوئی، سوائے بیگم صفدر اعوان کے، بیگم صفدر اعوان کے پاکستانیت کے لباس میں ملک دشمنی چھپی ہوئی ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہے کہ شریف خاندان سر سے پاؤں تک منافقت اور ملک دشمنی کی تصویر ہے، بیگم صفدر اعوان کے خاندانی مفادات کی ہر ڈور کا سرا پاکستان سے باہر ملتا ہے، لیکن منافقت کی انتہا یہ کہ اقتدار شریف خاندان کو پاکستان میں چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News