Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا

ملک کے لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کے بیٹے کا والد کی طبیعت کےحوالے سے اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

کامیڈین و اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ والد کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

اداکار عمر شریف کے بیٹے کا مزید کہنا ہے کہ بیرونِ ملک روانگی کیلئے ویزے مل گئے ہیں، والد کی طبیعت بہتر ہے، جلد علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔

تاہم ایئر ایمبولینس کیلئے پراسس جاری ہے۔

خیال رہے کہ عُمر شریف اس وقت متعدد بیماریوں کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ عُمر شریف نے وزیرِ اعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ وہ بیرونِ ملک سرجری کے لیے اُنہیں جلد از جلد امریکی ویزا جاری کریں۔

اس حوالے سے گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ عمر شریف اور ان کے اہلِ خانہ کو امریکا کے ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اداکار عمر شریف اور ان کی فیملی کو امریکہ کا 5 سالہ ویزہ مل گیا ہے۔

انٹر نیشنل آرٹسٹ پرموٹر ریحان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیجنڈ عمر کو جلد ہی ائیرایمبولینس کے ذریعے امریکہ پہنچا دیا جائے گا جس پر پاکستان گورنمنٹ کا شکر گزار ہوں۔

ریحان صدیقی نے  کہا کہ عمر بھائی اور ان کی فیملی انشاءاللہ، واشنگٹن ڈی سی ائیر ایمبولینس پر آرہے ہیں جہاں پر ڈاکٹر شہاب اور ان کی پوری  ٹیم ہر طریقے سے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ڈاکٹر شہاب اور ان کی ٹیم کی قیادت میں آپریشن واشنگٹن ڈی سی میں کامیاب ہوگا۔

Advertisement

ریحان صدیقی نے مزید کہا کہ عمر شریف  کو زیادہ سے زیادہ کوریج دینے اور دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے میڈیا کا بہت شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور سندھ گورنمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے لیجنڈ عمر شریف کے ساتھ تعاون کیا۔

انٹر نیشنل آرٹسٹ پرموٹر ریحان صدیقی نے امریکی سفارت خانے اور کانگریس کی خاتون شیلا جیکسن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر