Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے دیکھے ہیں،ڈیرن سیمی

Now Reading:

ہم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے دیکھے ہیں،ڈیرن سیمی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ہم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے دیکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے، ہم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جیسے ممالک میں بھی حملے ہوتے دیکھے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ پچھلے 6 سال سے پاکستان رہا ہوں، ہمیشہ اچھا تجربہ رہا، جب 2017 میں گیا تھا ایسا لگا جیسے کسی دوسری دنیا میں کھیل رہے ہیں۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ پہلے لوگ پوچھتے تھے کہ کیا پاکستان جانا محفوظ ہے، مگر اب لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستان میں کھانا کہاں جاکر کھائیں۔

سابق کپتان ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آسٹریلیا میں بھی واقعات ہوتے دیکھے ہیں، دنیا میں ہر جگہ واقعات ہوتے ہیں لیکن وہاں کوئی شور نہیں مچاتا۔

Advertisement

 ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میں حالات بدل چکےہیں، یو اے ای میں میچز لے جانا پاکستان کی محنت خراب کرنا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا مزید کہنا تھا کہ  اگر فیلڈ ماہرین کہہ رہے ہیں پاکستان محفوظ ہے تو اعتماد کرنا چاہیے، پچھلے 2 سے 3 سالوں میں پاکستان پر لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہوگی، پی سی بی کا اعلان
یو ایس اوپن کا ٹائٹل ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر