ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تعلیم کا مسئلہ حل ہو ، ثمینہ علوی

صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تعلیم کا مسئلہ حل ہو۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ خاتون اول ثمینہ علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک سے قرضہ لے کر بھی معذور افراد اپنی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں تمام سہولیات موجود ہیں لیکن آپ کی رسائی نہیں ہے ، ہماری کوشش ہے کہ تمام مسائل فوری حل ہوں ، معذور افراد کی مخصوص کوٹے پر ایجوکیشن فری ہے ، سرکاری اسکولوں میں بچوں کو پڑھنے کے پیسے دیے جارہے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ نے کہا کہ فرسٹ وومن بینک خواتین کو زیادہ قرضہ دے رہا ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی واضح احکامات ہیں کہ معذور افراد کو فوری قرضہ دیا جائے ، معذور افراد کو کم شرائط پر قرضہ دیا جا رہا ہے۔
خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں معذور افراد کے لیے سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے ون ونڈو شروع کر دیا گیا ہے ، اب ملتان میں بھی ون ونڈو آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو معذوری سرٹیفکیٹ میں اب کوئی مشکلات نہیں ہوں گی ، احساس پروگرام میں معذور افراد رجسٹرڈ ہوں ، وزیر اعظم کی جانب سے معذور افراد کو پیسے دیے جائیں گے۔
صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا کہ بیت المال معذور افراد کو پیسے دینے کے بجائے کوئی کاروبار شروع کروا دے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- ثمینہ علوی
- موسم
- ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تعلیم کا مسئلہ حل ہو ، ثمینہ علوی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

