Advertisement
Advertisement
Advertisement

پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بروئے کار لایا جائے گا، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بروئے کار لایا جائے گا، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب

جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بروئے کار لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں شہر بھر میں پانی کی قلت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں ڈی ایچ اے اتھارٹیز کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر رائے عاصم مصطفی اور پی سی آئی کے بریگیڈیئر یاسر الہٰی نے  شرکت کی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈی سیلینیشن پلانٹ اور دیگر آپشنز کو بروئے کار لایا جائے گا، پانی کی کمی کے معاملے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے، کوشش ہے کہ کراچی کے شہر وں کو پانی کی کمی کی شکایت نہ ہو۔

Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ شہر میں پانی کی قلت ہے جس کی وجہ سے دیگر ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء سب اچھا ہے کی بانسری بجاتے ہیں ، سندھ کی بہتری کیلئے کوئی بھی پروجیکٹ شروع کریں ہم سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کےدوران ایڈمنسٹریٹرکراچی سڑکوں پررہے، اس سال بارشوں کے دوران صورتحال کافی بہترتھی ، وفاقی وزراء اتنے جھوٹے ہیں، سیب کھارہے ہوں تو کہتے ہیں آڑو کھا رہے ہیں ، کے ایم سی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی این ڈی ایم اے کررہا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 41 نالوں کی صفائی سندھ حکومت نے کروائی ، ڈی ایم سی کے 500 نالے بھی سندھ حکومت نے صاف کروائے ، پی ڈی ایم کی پوری جدوجہد وفاقی حکومت کے خلاف ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا ہے کہ جتنا جلد ہوسکے وفاقی حکومت سے جان چھڑائی جائے ، سندھ حکومت صحافیوں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر