امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین آج پاکستان پہنچیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وینڈی شرمین اپنے وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ، ازبکستان، بھارت اور پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وینڈی شرمین وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، نمائندہ خصوصی صادق خان پاکستان میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔
ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین اپنے دورے کے آخری مرحلے میں بھارت سے پاکستان پہنچ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News