Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے سے پہلے گانے سننے والے پرسکون نیند نہیں سو سکتے، تحقیق

Now Reading:

سونے سے پہلے گانے سننے والے پرسکون نیند نہیں سو سکتے، تحقیق

آج کل بہت سے لوگ سونے سے پہلے موسیقی سننا پسند کرتے ہیں یا پھر گانے سننے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد سونے سے پہلے گانے یا موسیقی سنتے ہیں وہ پرسکون نیند نہیں سو سکتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے اس حوالے سے حقائق جاننے کے لئے ایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس میں 199 رضاکار بھرتی کیے جن کی اوسط عمر تقریباً 36 سال تھی۔ دوسرے مطالعے میں 50 رضاکار شامل ہوئے جن کی اوسط عمر 21 سال کے قریب تھی۔

رضاکاروں کو سونے سے کچھ دیر پہلے ان کے پسندیدہ گانے اور دھنیں سننے کےلیے کہا گیا، جس کے بعد ان میں نیند کے دوران دماغی سرگرمیوں اور نیند کی کیفیت کا جائزہ لیا گیا۔

گانے اور دھنیں سن کر سونے والے رضاکاروں میں سے اکثر کا کہنا تھا کہ جاگنے کے بعد انہیں یوں لگا جیسے وہ گہری نیند نہ سوئے ہوں۔

Advertisement

بعض رضاکاروں نے یہاں تک بتایا کہ جو موسیقی انہوں نے سونے سے کچھ دیر پہلے سنی تھی، وہ سوتے دوران بھی انہیں اپنے کانوں میں گونجتی محسوس ہوئی جس سے ان کی نیند متاثر ہوئی اور آنکھ کھل گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
مس یونیورس 2025 میں امارات کی انٹری؛ مریم محمد سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں
دہشتگردی کیخلاف متحد حکمت عملی؛ لکی مروت میں عسکری و سول قیادت کا مشترکہ عزم
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر