
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور قوم کو میچ جیتنے کی مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ روایتی حریف سے میچ تھا، ہمارا فائنل آج تھا، پوری قوم کو فتح مبارک ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے پوری جرت سے ولولے، اور بہادری سے میچ جیتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کنٹینرز ہٹا دیں لوگوں کو جشن منانے دیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ یہ پہلا پاک بھارت میچ ہے جو گراؤنڈ میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکا، مجھے احساس ذمہ داری اور قومی فریضے کی وجہ سے میچ دیکھے بغیر ملک واپس آنا پڑا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،آج ہماری ٹیم نے سب کے دل جیت لئے ،امت مسلمہ کی فتح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News