وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کراچی میں بوڑھی جماعت خانہ آمد ہوئے اور برہانی پلس میں بوڑھیوں کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جماعت خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کو تقی عثمانی صاحب کی جانب بھی جانا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو یہاں سے نقل مکانی کر گئے تھے۔
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، جو کچھ افغانستان میں ہوا امریکہ نے اس پر دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ آٹا، دال اور چینی کی قیمت زیادہ ہے، خان نے منسٹر فنانس کو اس حوالے سے بات کی ہے، دہشت گردی کو کسی طور پر بھی نہیں آنے دیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ اپنے عقیدے کو چھوڑنا نہیں ہے اور کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں ہے، انشا اللہ اگلہ الیکشن بھی ہم جیتیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News