Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سے مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سے مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل راجہ عابد ایوب کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے راجہ عابد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں، امید ہے کہ آپ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شمولیت پر آپ کے وقار میں اصافہ ہو گا، آزاد کشمیر کو خوشحال بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر عابد ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آپ کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بنا کر کشمیریوں کے دل جیت لیے۔آپ عوامی وزیراعظم ہیں ،میں آپ کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتا تھا۔

 مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل راجہ عابد ایوب کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں آپ کے وزیراعظم بننے پر جس طرح خوشی کا اظہار کیا گیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے حلقہ غربی باغ دھیرکوٹ کے وفد نے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا تھا کہ میڈیا ہماری رہنمائی کرے اور درست سمت نشاندہی کرے ہم ہر مثبت تنقید اور مشورے کا احترام کرینگے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا تھا کہ خطے کو رول ماڈل بنانے کیلئے کوشاں ہوں جبکہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان مسئلہ کشمیر اجاگر کر کے تحریک آزادی کشمیر کے مشن پر گامزن ہیں۔ صدر،وزیراعظم سمیت حکومت و ریاست کے تمام شعبے متحد ہیں اور ہم سب ملکر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

عبدالقیوم نیازی نے کہا تھا کہ گڈ گورننس اور تحریک آزادی کے بعد خطے کی تعمیر و ترقی ترجیح ہے۔ آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر کی بہتری لا کر سیاحت کو فروغ دینگے، خطے کی تمام شاہرات بہتر کرینگے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر عبدالقیوم نیازی نے مزید کہا تھا کہ میرا تعلق کنٹرول لائن کے حلقہ سے ایل او سی پر آباد لوگوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں، کنٹرول لائن سے ملحقہ تمام حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد؛ پاک فوج سے اظہار یکجہتی
وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں؛ پاک امریکا تجارتی تعلقات میں نئی پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر