Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان عمر شریف کی وفات قومی سانحہ ہے، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان عمر شریف کی وفات قومی سانحہ ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات و  ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان عمر شریف کی وفات قومی سانحہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و  ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے  عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال سے فن ظرافت کا ایک اہم باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سو قہقہے بکھیرنے والی باغ و بہار شخصیت کے مالک عمر شریف کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار ہے، عمر شریف نے اپنی زندگی فن و ثقافت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

 فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمر شریف ایک عہد کا نام ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا ، ٹیلی ویژن، اسٹیج اور فلم انڈسٹری کے لیے عمر شریف کے لازوال کردار ان کی اعلی فنکارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر