وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور متعدد نکات کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں چیئرمین نیب سے متعلق کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی، کابینہ میں چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی منظوری سے متعلق ایجنڈا زیر بحث نہیں رہا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ میں ساتویں مردم شماری کروانے سے متعلق تجاویز جزوی طور پر منظور کی گئی ہیں اور ساتویں مردم شماری کیلئے فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کابینہ نے آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ مردم شماری کے طریقہ کار میں شامل بعض تجاویز پر ایک کیو ایم کی مخالفت کی گئی ہے، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور امین الحق کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔
ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ مردم شماری کیلئے ڈیفیکٹو طریقہ کار اپنانا چاہیے۔
اس ضمن میں امین الحق نے کہا ہے کہ جو شخص جہاں مقیم ہے اسے مردم شماری کے دوران اسی علاقے کی آبادی میں شمار کیا جائے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے مجموعی طور پر مردم شماری کی سفارشات کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ مردم شماری پر آئندہ ہفتے سے کام شروع ہوجائے گا اور مردم شماری 18 ماہ میں مکمل ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں پنڈورا پییز کے معاملے پر وزیر اعظم کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جن کے نام پنڈورا پیپرز کیس میں آئے ہیں، ان کی تحقیقات ہوں گی، کیسز نیب ایف آئی اے اور نیب کو بھیجے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News