Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی قیادت میں ہمارے قومی جہاز جلد ہی باقی دنیا کے ساتھ مقابلہ کریں گے، علی زیدی

Now Reading:

وزیراعظم کی قیادت میں ہمارے قومی جہاز جلد ہی باقی دنیا کے ساتھ مقابلہ کریں گے، علی زیدی
علی زیدی

علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہمارے قومی پرچم بردار جہاز جلد ہی باقی دنیا کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی این ایس سی کی 3 سالہ کارکردگی پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سماجی   رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں    کہا کہ پی این ایس سی نے مجموعی منافع کے بعد 6.9 ارب روپے ٹیکس  وصول کیا جبکہ ادارے نے شیئرہولڈرز کو 664 ملین روپے بطور منافع اور 930 ملین روپے وفاق میں ٹیکس جمع کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور کا کہنا تھا کہ پی این ایس سی نے 2019-20 کے مقابلے میں 2020-21 کے دوران وزن کے حساب سے 31 فیصد زیادہ سامان پہنچایا جبکہ ویزا پراسسنگ کو تیز کرنے کے لئے پاکستانی سی فیئررز کا ڈیٹا ڈیجیٹائز کیا۔

 علی حیدر زیدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت بحری امور کی جانب سے پی این ایس سی کو 6 اہداف دیئے گئے ہیں، ادارے کا ہدف ہوگا کہ بلک ٹرانسپورٹ کے لئے ٹن کے حساب سے وزن میں اضافہ کرے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ ادارہ کنٹینرز کا کاروبار شروع کرے تاکہ ہمارے تاجر صرف غیر ملکی لائنوں پر انحصار نہ کریں، میننگ آپریشنز کو وسعت دی جائے تاکہ سی فیئررز کو بین الاقوامی جہازوں پر روزگار مل سکے۔

Advertisement

 علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ کارٹلیائزیشن کو کم کرنے کے لیے ان کا اسٹیوڈور بزنس بنایا جائے جبکہ رئیل اسٹیٹ ہولڈنگز کی تجدید اور تزئین و آرائش کے ذریعے آمدنی میں اضافہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پی این ایس سی فیری بوٹ سروس شروع کرے گا  اور  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہمارے قومی پرچم بردار جہاز جلد ہی باقی دنیا کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

 واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے ورلڈ میرین ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ہے کہ یورپی یونین پاکستانی سی فیئررز کے لیے ویزوں کے اجراء کا مسئلہ حل کرے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یورپی یونین کے سفیر کو خط ارسال کررہا ہوں، سی فیئررز کے ویزوں کا مسئلہ حل کریں ، کراچی کوسٹل کمپری ہینسیو ڈویلپمنٹ زون پر تنقید کی جارہی ہے ، یہ پروجیکٹ میرین پلوشن کی وجہ سے شروع ہوا ، ہر روز چار سے پانچ ہزار ٹن سالڈ کچرا سمندر میں گررہا ہے ، کراچی میں کوئی سالڈ ویسٹ منجمنٹ کا نظام نہیں ہے۔

علی زیدی نے کہا تھا کہ لیاری ندی اور باقی سارے نالوں سے ساڑھے پانچ سو ملین گندا پانی سمندر میں گررہا ہے ، مارشل لائن کیچڑ سے تباہ ہوچکا ہے ، پورے کراچی کا کچرا یہاں گرتا ہے ، ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے ماہی گیری ختم ہوجائیگی ، پہلے قدم کے طور پر اس پروجیکٹ میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لیاری ندی پر لگے گا۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ہر پانی کا قطرہ ٹریٹ ہوکر سمندر میں گرے گا ، میرین پارک بنے گا ، فشریز کو ایک برانڈ نیو اسٹیٹ آف دی آرٹ فشنگ ہاربر اور فش پراسیسس یونٹ بناکردیں گے ، ماحولیاتی ماہرین کو مدعو کریں گے تاکہ ماحولیاتی اثرات کا  جائزہ لیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر