ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا رنگا رنگ میلا دبئی اورعمان میں سج چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24اکتوبر کو کھیلے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 اکتوبر کو پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ 26 اکتوبر کو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔
اسکے علاوہ 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا جبکہ 7 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بی ون آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا۔
واضح رہے کہ 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی اور 11 نومبر دوسرا سیمی فائنل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ 14 نومبر کو فائنل دبئی میں کھیلا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News