Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی : ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کے خلاف کارروائی،6 ملزمان گرفتار

Now Reading:

کراچی : ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کے خلاف کارروائی،6 ملزمان گرفتار

کراچی  میں ایف آئی اے نے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کے خلاف کارروائی  کی جس میں 6  ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول  اوستو کے حکم کے پر  کراچی کی نگرانی میں ایک ٹیم جس میں  منظور عباسی اور دیگر عملہ شامل تھا، تشکیل دی گئی اور کریک ڈاؤن کی مہم کے نتیجے میں  غیر قانونی کام کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف مہم میں میسرز کاروان زائر الحسین ٹریول اور اینڈ ٹور سروسز، ایم -5 ، کرسٹل ہومز ، بلمقابل  شرف آباد کلب ، بہادر آباد ، کراچی پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

ذرائع نےبتایا ہے کہ ملزمان عابد حسین ولد عبدالغفور اور احمر آفاق ولد آفاق احمد کو مقدمہ الزام نمبر 142/2021 زیر دفعہ 6 پاسپورٹ ایکٹ 1974 اور  تعیزرات پاکستان کی دفعات 420،468،471  کے تحت  سب انسپکٹر منظور احمد عباسی نے درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نےبتایا ہے کہ گرفتار ملزمان عابد حسین ولد عبدالغفور اور احمر آفاق ولد آفاق احمد میسرز کاروان زائر الحسین ٹریول اینڈ ٹورز  کے نام سے  ملزم ارشد حسین ولد عبدالغفور کے ساتھ ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر دفتر چلا رہے تھے۔

ذرائع نےبتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے  قبضے سے  پاسپورٹ  کے ساتھ ساتھ مختلف ٹریول ایجنسیوں کے دیگر  جعلی لیٹر ہیڈز ، وزیٹنگ کارڈ ، ڈاک ٹکٹ  بشمول اوکے ٹو بورڈ سٹیمپ اور آئی اے ٹی اے ڈاک ٹکٹ وغیرہ برآمد کیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر