Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

Now Reading:

اسلام آباد میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
بارش

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب %68 تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی و وسطی پنجاب،کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اورزیریں بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بار ش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہار،سیالکوٹ،ناروال،گوجرانوالہ، لاہور، قصور ،منڈی بہاؤالدین ،فیصل آباد، سرگودھا اورخوشاب میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بار ش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ ایبٹ  آباد،مانسہرہ،مالاکنڈ،دیر،سوات،کوہستان،بونیر،مردان،پشاور،نوشہرہ،وزیرستان،بنوں،کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا، جبکہ ٹھٹہ، بدین، کراچی اوردادو میں تیز  ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان آواران،تربت ،پنجگور، جیوانی ، پسنی، اورماڑا اورگوادر میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور  کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا بالاکوٹ میں 68  ، بونیر میں 10 ، لوئر دیر میں 06 ، کاکول میں 05 ، سیدو شریف میں 03 ، پٹن میں 02 ، ملی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ  کراچی گلشن حدید میں 39 ، ناظم آباد میں 25 ، قائد آباد میں 24 ، یونیورسٹی روڈ ، مسرور بیس میں 23 ، ڈی ایچ اے میں 22 ، فیصل بیس میں 21 ، سرجانی میں 17 ، نارتھ کراچی میں 15 ، ایم او ایس میں 13 ، سعدی ٹاؤن میں 12 ، جناح ٹرمینل میں 11 ، گل معمار میں10 ، جامعہ تو رشید میں 09 ، کیماڑی میں 03  ، ملی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی جبکہ لاڑکانہ میں 19 ، موہنجوداڑو میں 15 ، ٹھٹھہ میں 07 ، دادو میں 05 ، جیکب آباد ، سکرنڈ ، پڈعیدن ، اسلامکوٹ میں 04 ، سکھر ، روہڑی ، نگرپارکر ، ڈپلومیں 03  ، ٹنڈوجام ، شہید بے نظیر آباد ، موہنجوداڑو میں 01 ،  کشمیر کوٹلی میں 19 ، گڑھی دوپٹہ میں 05 ملی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان  لسبیلہ میں 16 ، کوئٹہ میں 10 ، سمنگلی میں 01 ، اورماڑا میں 16، قلات میں 07 ، خضدار میں 06 ، پسنی ، پنجگور میں 02 ، ملی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سید پور میں 37 ، فیصل آباد میں 14 ، خانپورمیں 11  ، بہاولپور ایئرپورٹ میں 07  ،چکلالہ میں 05  ، گجرات میں 04 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 02 ملی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی جبکہ گلگت بلتستان بابوسر میں01 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں سبی،بہاولپور،بہاولنگر،ڈی آئی خان اورنورپور تھل میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کم سے کم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  اسلام آباد  میں   24/  33 جبکہ مری    16/  21 رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر