Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسینیشن مہم کا آج دوسرا روز ہے، کورونا ویکسینیشن مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ لاہور میں مجموعی طور پر 166 یوسیز ہیں۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ 498 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، ہر یو سی میں تین، تین ٹیمیں موجود ہیں، پہلی ٹیم ہیلتھ فسیلیٹیز، دوسری ٹیم اسکولوں اور تیسری ٹیم گھروں میں جا کر ویکسینیشن لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12 روزہ مہم میں روزانہ کی بنیاد پر 49800 شہریوں کو ویکسینیشن لگانے کا ٹارگٹ ہے، اب تک 2844799 شہری فرسٹ ڈوز لگوا چکے ہیں، دوسری ڈوز 1614260 شہری لگوا چکے ہیں۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے مزید کہا ہے کہ ہر ٹیم میں 01 ویکسینیٹر، 01 اسسٹنٹ اور 01 سوشل موبلائیزر موجود ہے، ہر یو سی میں فوکل پرسن موجود ہے، ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورت سے نمٹنے کے لئے ٹیموں کے ساتھ موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر