کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر ساڑھے 5 پر دارلعلوم اسلام مسجد کے قریب مشکوک سرگرمی کی اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے جبکہ 2 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پانچوں افراد کے الیکٹرک کا پول کاٹ رہے تھے اور پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ تمام افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News