Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک چین دوستی تاریخی،گہری اور مضبوط ہے ، وزیراعظم

Now Reading:

پاک چین دوستی تاریخی،گہری اور مضبوط ہے ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی تاریخی گہری اور مضبوط ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چین کے 72 ویں قومی دن کے موقع پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے

Advertisement

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میری حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے میں چین کی قیادت اور عوام کو ان کے 72 ویں چینی قومی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی تاریخی ، گہری اور مضبوط ہے، پاکستان اور چین اپنے لوگوں اور اپنے خطے کے لیے امن اور معاشی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک اور  پیغام میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر! ایف بی آر نے اپنا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کامیابی کے ‏ساتھ شروع کر دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر کا اپنا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اضافی آمدنی ‏کو بڑھانے اور معیشت کو ڈیجیٹل بنانے میں مدد دے گا۔

وزیراعظم عمران خان  نے مزید کہا کہیہ تمام اقدامات مؤثر اور شفاف گورننس کے لیے ہیں، ٹریک اینڈٹریس سسٹم سےجعل سازی روکنے میں مدد ملےگی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر گفتگو کی تھی جبکہ افغانستان میں امن کے حوالے سے بھی تبادکہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے سیاسی اسٹرکچر اہم ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان اور استحکام کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ افغانستان سی انسانی المیے سے بچنے کے لیے بھی عالمی برادری کردار ادا کرے۔

عمران خان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور متبادل انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ عالمی برادری کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر