
فیروزوالہ میں کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل کے درمیان خطرناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل مسجد سے ٹکرائی جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں اظہر،مقصود ،وقاص ، زاہد ، سعید اور عرفان شامل ہیں جبکہ بحق ہونے والوں میں جاوید اور دوسرے آدمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ زخمیوں کو فوراً طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News