
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم پر اہم اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنیوا سے ڈاکٹر جمال احمد کی ڈی سی آفس لاہور آمد اور ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ سے ملاقات ہوئی ہے، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ڈاکٹر احمد جمال کو لاہور میں انسدادِ پولیو مہم سے متعلق بتایا کہ لاہور شہر اب پولیو فری ہے، لیکن انسدادِ پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں پولیو ورکرز پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں، مسڈ، ریفیوزل اور رہ جانے والے بچوں کو کیچ اپ ڈیز میں پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پولیو مہم میں 18 لاکھ 70 ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف تھا۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نےبتایا کہ لاہور شہر کو پولیو سے پاک رکھنا ہی عزم ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر جمال احمد کی جانب سے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کاوشوں کو سراہا بھی گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News