Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے، 7 افراد ہلاک

Now Reading:

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے، 7 افراد ہلاک

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے میں 7 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان کی فوج نے پیر کے روز عبوری حکومت سے اقتدار پر قبضہ کر لیا اور وزارت صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فوجیوں اور سڑکوں پر مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں فائرنگ سے سات افراد ہلاک اور 140 زخمی ہو گئے۔

اقتدار سنبھالنے والے رہنما جنرل عبدالفتاح البرہان نے ملٹری سویلین خودمختار کونسل کو تحلیل کر دیا تھا جو دو سال قبل ایک عوامی بغاوت میں طویل عرصے سے حکمران آمر عمر البشیر کی معزولی کے بعد ملک کو جمہوریت کی طرف رہنمائی کے لیے قائم کی گئی تھی۔

Advertisement

برہان نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کو حفاظت اور سلامتی کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جولائی 2023 میں انتخابات کروانے اور پھر ایک منتخب سویلین حکومت کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جس حالات سے گزر رہا ہے وہ نوجوانوں کے خوابوں اور قوم کی امیدوں کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر