
ٹی 20ورلڈکپ : دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج چوکوں اورچھکوں کی بھرمار دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، شائقین کرکٹ ایک اوراعصاب شکن مقابلہ دیکھنےکو بےقرار ہیں۔
ہائی وولٹیج مقابلے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان نے بھارت کے خلاف ٹیم کا اعلان گزشتہ روزکردیا تھا۔
قومی ٹیم کی 12 کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف بھارت کو ٹکر دینے کے لیے آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کی میدان میں اُتریں گے۔
پاک بھارت ٹاکرے میں وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائےگی۔
قومی کرکٹ کےکپتان بابر اعظم بھی جیت کے لیے پُرامید ہیں انکا کہنا ہے کہ ماضی کی ناکامیوں کو نہیں سوچ رہے ٹیم مقابلے کے لیے تیار ہے ہم بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی بھر پُورکوشش کریں گے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی پاکستان کوتگڑا حریف قراردیا جبکہ سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہرباربھارت ہی جیتے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News