سبطین خان
صوبائی وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے کہا ہے کہ ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی نے خودداری اور قناعت کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے وزیر جنگلات سبطین خان نے ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجمل نیازی بے نیاز اور مثالی طرز حیات گزار کر رخصت ہوئے،انہوں نے بغیر کسی لالچ اور خوف کے صحافتی سفر طے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم کے کالموں نے ہمیشہ ہر طبقے کی راہنمائی کی ہے، قناعت پسندی ڈاکٹر اجمل نیازی کا اوڑھنا بچھونا تھی۔
وزیر جنگلات سبطین خان نے اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر اجمل نیازی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ ممتاز شاعر ، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی 75 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News