
راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 72 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈینگی مچھر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع بن چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 72 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے حملوں میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جا رہا ہے ،تا زہ ترین اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں مجموعی مریضوں کی تعداد 1098 ہوگئی جبکہ ہولی فیملی میں39، بینظیر بھٹواستپال میں 21 مریض لائے گئے، ڈی ایچ کیو میں بھی 12 مریض داخل ہوئے ہیں۔
جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی وائرس تاحال بے قابو ہے۔
محکمہ صحت کے جاری کردہ نئے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں جڑواں شہروں میں 13 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1801ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News