Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، رضا ربانی

Now Reading:

وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وزیر ستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر روسی خودکشی کا کھیل کھیلنا بند کریں، وزیر اعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ کریں۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ غیر یقینی کی صورت حال سے ادارے میں بے عملی پیدا ہوتی ہے، فوجی اداروں میں فوری اور پختہ فیصلے کمانڈ اور کامیابی کا اہم جز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی صورت حال دیکھیں تو بھارتی وزیر پاکستان پر حملے کی دھمکی دے رہے ہیں، بھارتی آبدوز نے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کی، وزیر ستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، افغان صورت حال بھی سامنے ہے۔

رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسی صورت حال میں فوجی کمانڈ کا ڈھانچہ بے یقینی کی صورت حال برداشت نہیں کرسکتا، اس غیر یقینی کی صورت حال کے نتیجے میں کمانڈ کے عہدے رکے ہوئے ہیں، یہ سولین اتھارٹی کا سوال نہیں ہے، کیونکہ موجودہ حکومت نے پہلے ہی سولین اسپیس  چھوڑ چکی ہے۔

Advertisement

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مزید کہا ہے کہ احتساب کی نعرے کے خاتمے کے بعد حکومت سول ملٹری تعلقات کا نیا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر