Advertisement

پٹرول کی قیمت کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا بیان

عوام کے لیے حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا نقصان اٹھارہی ہے؟

عوام کے لیے حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا نقصان اٹھارہی ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نئے جی ڈی آئی ایس سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی۔

اجلاس کے دوران مہنگائی کے حوالے سے  عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان  کی وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو خوش اسلوبی سے طے کرنے پر زور دیا۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو بلوچستان کے سیاسی بحران سے آگاہ کیا  گیاجبکہ میں وزیرِ اعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے بلوچستان کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  نے مزید کہا کہ بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے، حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معاشی ماہرین نے سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیدیا
پاکستانی زرعی برآمد کنندگان نئی منڈیاں تلاش کریں، رانا تنویر
گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
مریم نواز سے کورین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم کی صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد
Next Article
Exit mobile version