Advertisement
Advertisement
Advertisement

آریان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کو ایک اور بڑا غم مل گیا، مداح افسردہ ہوگئے

Now Reading:

آریان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کو ایک اور بڑا غم مل گیا، مداح افسردہ ہوگئے

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری اداکار شاہ رخ خان کے لیے بڑی پریشانی بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دی گئی ہے۔

شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کے لیے 10 اکتوبر سے اسپین میں رومانوی سینز کی شوٹنگ شروع کرنے والے تھے۔

 جبکہ وہیں پر فلم کے کچھ ایکش سینز بھی متوقع تھے۔

علاوہ ازیں شاہ رخ خان تامل فلم ڈائریکٹر اتلی کی آنے والی نئی فلم میں بھی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے کہ ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے روکنے کے بعد اس کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔

Advertisement

اسی حوالے سے رپورٹس سامنے آئیں ہیں کہ اسپین میں ہونے والی شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

تاہم بتایا جارہا ہے کہ یہ شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے بندی کردی گئی ہے۔

منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی پیشی 7 اکتوبر کو ہے۔

چند روز قبل بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔

این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر