Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان چار نوجوان کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے جعلی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں ماورائے عدالت قتل کی وحشیانہ مہم کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی کوششں ہے جس میں اسے کامیابی نہیں ہو گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے آزادی کی جدوجہد سے نمٹنے میں ناکام ہونے کے بعد ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان مخالف پروپگنڈا کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بار ہا عالمی برادری کی توجہ بھارت کے ” جھوٹے فلیگ آپریشن کیجانب مبذول کرائی ہے جس کا مقصد ان کاروائیوں میں پاکستان اور کشمیریوں کو ملوث کرنا ہے ۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ، ہم کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، جیسا 2019 میں بھارت کی بالاکوٹ مہم جوئی پر پاکستان نے بھر پور ردعمل دیا تھا۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک بار پھر بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی بند کرے ، مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور غیر انسانی فوجی محاصرہ ختم کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کو قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا حق استعمال کرنے کا موقع دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر