
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بائیو ببل کی سختیوں کی منظر کشی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں رسی سے کرسی پر بندھے ہوئے اور زبان باہر نکلی ہوئی ہے۔
This is what playing in bubbles feels like. pic.twitter.com/e1rEf0pCEh
— Virat Kohli (@imVkohli) October 15, 2021
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک تصویر سے بائیو ببل کی سختیوں کا قصہ بیان کردیا ہے۔
ویرات کوہلی دورہ انگلینڈ اور اس کے بعد آئی پی ایل کیلئے بائیو سکیورٹی حصار میں ہیں۔
کوہلی نے لکھا کہ بائیو سیکیور ببل میں رہ کر کھیلتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے،کوہلی کی اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے سابق برطانوی کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا کہ یہ بہترین تصویر ہے، کھلاڑی اور براڈ کاسٹرز اس صورتحال سے اکتا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News