
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے اپنے والد ہارون رشید بٹ کی 11 ویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔
اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے والد کی ایک یاد گار تصویر شیئر کی۔
انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے معاشرے میں عام طور پر مردوں کو جذباتی یا حساس ہونے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ مرد کے بارے میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اس کا فرض ہے کہ وہ اپنے جذبات کو چھپائے رکھے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار نے لکھا کہ اپنے والد کی سیکھائی ہوئی باتوں کو اب وہ بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ اب وہ خود ایک باپ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
احمد علی نے اپنے والد کے بارے بات کرتے ہوئے لکھا کہ دوسری طرف آپ نے ہمیں اپنے پیاروں کے لئے حساس اور جذباتی ہونے کا طریقہ سکھایا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہر وہ سبق جسے وہ آگے منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے والد نے انہیں دیا ہے۔
اداکار نے اپنے والد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ پاپا، ہمیں ایسا آدمی بنانے کے لئے جو اپنے حقیقی جذبات کا اظہار کرسکے۔
احمد علی بٹ نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی اور اپنے مداحوں سے بھی ان کے لئے دعائے مغفرت کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News