
3قومی ویمن کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شدید خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3 قومی ویمن کرکٹرز کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد کیمپ مؤخر کرکے کھلاڑیوں کو 2 نومبر تک آئسو لیٹ کردیا گیا،ویسٹ انڈیز کی یکم نومبر کو پاکستان آمد طے ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری کیمپ میں تین کھلاڑیوں کی کووڈ19رپورٹ مثبت آئی، تینوں کرکٹرز6 نومبر تک دس روز آئسولیشن میں گزاریں گی جبکہ دوسری جانب پاکستان ویمن اسکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں کو 2نومبر تک آئسو لیشن میں رکھا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ہوم سیریز اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ منگل سے شروع ہوا تھا۔
قبل ازیں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر شیڈول کیمپ دو مرتبہ ملتوی کیاگیا تھا، کیمپ میں دونوں ایونٹس کے لیے اعلان کردہ پاکستان کی 18 رکنی ٹیم مدعو تھی۔
پروگرام کے تحت ہوم سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم یکم نومبر کو دورہ پاکستان پر کراچی پہنچنا ہے، نئی صورتحال میں 4تا 7 نومبر دونوں ٹیموں کی پریکٹس اور ٹریننگ سیشنز متاثر ہوں گے۔
ون ڈے میچز8،11 اور14 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم پر طے ہیں۔
بعدازاں دونوں ٹیموں کو 16 نومبر کو زمبابوے روآنہ ہونا تھا جہاں 21 نومبر تا 5 دسمبر آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ہونا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News