
بہت ہوگیا انتظار اب ہونگی بارشیں لگاتار، محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث جمعے سے اتوار کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق جمعے اور ہفتے کی رات کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی اور میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ آندھی کے باعث بالائی اوروسطی علاقوں میں نقصان کا بھی خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ مغربی ہواؤں کے باعث ملک بھر مین خصوصاً بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News