
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی سر اٹھانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی سر اٹھانے لگا ملتان نشتر اسپتال میں ڈینگی کے 29 مریض زیرعلاج ہیں۔
نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زیرعلاج 24 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی جبکہ 5 مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہورہا ہے۔
نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 12 نئےمریض داخل ہوئے ہیں ہے جبکہ 4 مریضوں کو ڈسچارج کیا جاچکا ہے ۔
نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈینگی میں مبتلا مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔
اس حوالے سے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبے میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور سب سے زیادہ کیسز لاہور میں آرہے ہیں، پنجاب کے نجی اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے 5000 بسترمختص کیےگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News