Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی قابض افواج کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، اسد قیصر

Now Reading:

بھارتی قابض افواج کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، اسد قیصر
اسد قیصر

پی ٹی آئی کی لیڈر شپ پر جھوٹے اور من گھڑت کیسز ہیں، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزربائیجان کے یوم آزادی کی بحالی کی 30 ویں سالگرہ کی تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی کے اسد قیصر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتی عملے اور اراکین پارلیمان نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آزربائیجان کے مقبوضہ علاقوں کی آزادی پر آزربائیجانی عوام و حکومت مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہمارے آزربائیجان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوطی کی جانب گامزن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھرپور حمایت کے لیے آزربائیجان کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ قراردادوں کے تحت ممکن ہے۔
آزربائیجان کے سفیر خضر فرھادو نے کہا کہ پاکستان نے آزربائیجان کی سالمیت سے متعلق معاملات پر کھل کر آزربائیجان کا ساتھ دیا اور آزربائیجان بھی اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر کھل کر پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

Advertisement
ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے اور قومی پرچموں سے مزین کیک کاٹا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے، ذرائع
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
حج آپریشن کا آغاز کل سے شروع ہوگا
پاکستان کا پہلا قمری مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

Now Reading:

کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 172 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،100 انڈییکس 44 ہزار 44 پر بند ہوا۔

مارکیٹ 212 پوائنٹس کے اضافے سے 44 ہزار586 پر بند ہوئی۔

دن بھرمجموعی طور پر384 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 174 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 192 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 170.96 سے کم ہو کر 170.87 روپے  پر بند ہوا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 937 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 937 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1763 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے، ذرائع
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
حج آپریشن کا آغاز کل سے شروع ہوگا
پاکستان کا پہلا قمری مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر