
دیگرصوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار تاحال جاری ہے۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے بھرمیں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید62 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں مجموعی طورپرڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1724ہوگئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں مجموعی طورپرڈینگی کے140 مریض زیرعلاج ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاورمیں 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مردان میں 17 اور صوابی میں 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبے میں ڈینگی وائرس سے اب تک ایک موت واقع ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News