Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کے رویے سے نالاں قومی کرکٹر عمر اکمل امریکہ چلے گئے

Now Reading:

پی سی بی کے رویے سے نالاں قومی کرکٹر عمر اکمل امریکہ چلے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رویے سے نالاں قومی کرکٹر عمر اکمل امریکہ چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغا م میں کیا،عمر اکمل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں امریکہ جا رہا ہوں، اگر سب اچھا ہوتا ہے تو ہو سکتا ہے کچھ عرصہ امریکہ میں قیام کروں، سپورٹرز سے دعاؤں کی ضرورت ہے جیسے ہمیشہ کرتے رہے ہیں۔

Advertisement

عمر اکمل کو پابندی کے خاتمے کے بعد رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی، وہ سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلے لیکن ناکام رہے، 5میچز میں صرف 66رنز ہی بناسکے جس میں ان کا بہترین اسکور صرف 29 رنز تھا۔

ساڑھے 42لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد عمر اکمل کو پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں شامل کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

عمراکمل ایک ماہ امریکہ میں چھٹیاں گزارنے کے ساتھ کرکٹ میچز بھی کھیلیں گے۔

 اس دوران وہ سمیع اسلم کی طرح امریکہ میں ہی کرکٹ کھیلنے کے طویل مدتی معاہدے کے حصول کی کوشش بھی کریں گے۔

قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں نام آنے اور پلئینگ الیون میں شمولیت کی یقین دہانی پر ان کا وطن واپسی کا پلان ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سمیع اسلم سمیت کئی کرکٹرز اس وقت امریکہ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر