
خسارے میں چلنے والی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز
قومی ایئرلائن پی آئی اے کا ایک اور نیا جہاز بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی ایوی ایشن کمپنی سے پی آئی اے نے لیز پر دوسرا جہاز لیز پر حاصل کرلیا ہے، جہاز کراچی ایئرپورٹ لینڈ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیرو باڈی ایربس 321 جہاز 6 سال کی لیز پر حاصل کیے گیے ہیں۔
سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کا مجموعی طور یہ 3 طیارہ ہے جو بیڑے میں شامل ہونے کے لیے پہنچا ہے، یہ پی آئی اے کی بحالی کی طرف بڑا قدم ہے۔
ایرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ انٹر جیٹ ایوی ایشن کمپنی سے حاصل کردہ جہاز کو پی آئی اے کی کلر اسکیم میں تبدیل کر کے فلائنگ کے لیے بیڑے شامل کیا جائے گا۔
سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے مزید کہا ہے کہ پی آئی اے کے مسافروں کو اچھی سروس دینا ہمارا مشن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News