
وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان ریلوے کو ایک جد ید محفوظ ترین ادارہ بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی روس کے سفیر ڈینیلا گانچ، اعزازی کونسل رشین فیڈریشن اور حبیب رفیق کنسٹر کشن کمپنی کے سی ای او حبیب احمد سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران ریلوے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اعظم خان سواتی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر ریلوے کو فعال کرنے پر زور دیا۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ہم پاکستان ریلوے میں مسلسل اصلاحات کر رہے ہیں ، ہم پاکستان ریلوے کو ایک جد ید محفوظ ترین ادارہ بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News