Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی اپنے قیام کے پہلے دن سے کشمیر کاز کیلئے جدوجہد کررہی ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پیپلز پارٹی اپنے قیام کے پہلے دن سے کشمیر کاز کیلئے جدوجہد کررہی ہے، بلاول بھٹو
بلاول

قومی اسمبلی ضمنی انتخابات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام کے پہلے دن سے کشمیر کاز کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کی عوام کا حق ہے، بھارت کو یہ حق غصب کرنے نہیں دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ جنت نظیر کشمیر کو بھارت نے دنیا کا سب سے بڑے ٹارچر سیل میں تبدیل کردیا ہے، آج بھی بھارتی قید خانے کشمیری نوجوانوں سے بھرے ہوئے ہیں، عالمی برادری انہیں بلاتاخیر آزاد کروائے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اپیل کرتا ہوں، وہ خطے میں امن و ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے تعاون کرے، مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ وہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام کے پہلے دن سے کشمیر کاز کے لئے جدوجہد کررہی ہے، پیپلز پارٹی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتی ہے، کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں، ان کی اسی طرح سے حمایت جاری رکھیں گے، جس طرح شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کرتے تھے۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ کشمیر کاز کی خاطر جانیں قربان کرنے والے کشمیری شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، گزشتہ سات دہائیوں سے جدوجہد کرنے والے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر