ڈی سی لاہورعمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسداد ڈینگی مہم تیزی سے جاری ہے، لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں آوٹ ڈور اور ان ڈور سرویلنس کی اسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی او ہیلتھ کی سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، اسٹنٹ کمشنرز کا کہنا ہے کہ ڈینگی لاروا ملنے والے مقامات کو سیل کیا جا رہا ہے۔
ڈی سی لاہورعمر شیر چٹھہ نے بتایا کہ شہر میں کل سے لیکر اب تک 70 مقدمات کا اندراج کروایا جا چکا ہے، مقدمات کا اندراج ڈینگی لاروا کے ملنے پر مذکورہ جگہوں کے مالکان کے خلاف کروایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News