Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت پیسے کے بل بوتے پر حکمرانی کررہا ہے،شعیب اختر

Now Reading:

بھارت پیسے کے بل بوتے پر حکمرانی کررہا ہے،شعیب اختر

قومی کر کٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت پیسے کے بل بوتے پر حکمرانی کر رہا ہے، ہمیں بھی اپنا ریونیو بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم نے دیہاڑی نہیں چلانی بلکہ ہم نے پالیسی میکنگ پر جانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک پروگرام میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے جارحانہ کھیلنے کا کہا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب شاہد آفریدی بن جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 6 ماہ بعد رمیز راجہ کو جج کرنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے کیا کیا؟

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ فخر زمان، شاہنواز دھانی اورشعیب ملک اگر پاکستانی ٹیم میں آتے ہیں تو ٹی ٹئونٹی ورلڈ کپ ہمارا ہوگا، ورلڈ کپ میں اگر شاہ نواز دھانی اور وہاب ریاض نہ ہوئے تو قومی ٹیم ان کی کمی محسوس کرے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں 46 سالہ شعیب اختر نے کہا کہ جب پی سی بی کا خزانہ 15 بلین سے 115 بلین پر چلا جائے گا تو ہمیں کسی کی منتیں کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت کوئی ہمیں پوچھتا تک نہیں ہے۔

Advertisement

  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک پی سی بی ریونیو بڑھانے کی طرف نہیں جاتا کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، پیسے بن سکتے ہیں لیکن یہاں پر کام کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر