
سکھر میں کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی پولیس سکھر نے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ ریلوے کے اسسٹنٹ وے انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، انسداد دہشتگردی کی دفع 7 اے ٹی اے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کے لئے پٹری کو دھماکے سے اڑا دیا، گزشتہ رات دیر گئے ریلوے ٹریک پر ایک کلو وزنی دیسی ساخت کے بم سے دھماکہ ہوا تھا۔
ریلوے ٹریک پر دھماکے کے سبب مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News