Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوکوں  اورچھکوں کی برسات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ کل سے سجے گا

Now Reading:

چوکوں  اورچھکوں کی برسات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ کل سے سجے گا

چوکوں اور چھکوں کی برسات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ کل سجے گا،افتتاحی تقریب میں گھوڑے کی پشت پر ٹرافی پچ پر آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق 17اکتوبر سے پہلا مرحلہ عمان میں کھیلا جائیگا ، سپر12دوسرا مرحلہ 23اکتوبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا،پہلے مرحلے میں 8ٹیمیں گروپ میچز کھیلیں گی ، 4ٹیمیں دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

میگا ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت مقابلہ24اکتوبر کو ہوگا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 18اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور دوسرا وارم اپ میچ 20اکتوبر کوجنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی۔

 17اکتوبر کو گروپ میچز کا پہلا میچ اومان اور پاپوا نیوگنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 اولمپکس اور فیفا ورلڈ کپ کے برعکس اس تقریب میں چکاچوند کے بجائے عمانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج کھیم جی نے کہاکہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب پر خصوصی شو کی پلاننگ کررہے ہیں، عام طور پر بڑے اسپورٹس ایونٹس کی تقاریب کو گلیمر کا تڑکا لگایا جاتا ہے مگر یہ کرکٹ ورلڈ کپ ہے، ہم نے آئی سی سی کو مختصر افتتاحی تقریب کیلئے راضی کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے17اکتوبر عمان کا یوم خواتین ہے، ہم نے اس موقع کی مناسبت سے عمانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا،اسی حوالے سے پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔

 تقریب میں عمان کے کلاسیکل میوزک کے ساتھ ویسٹرن اور بالی ووڈ گانے بھی بجائے جائیں گے، تقریب میں ٹیٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ترانہ پیش کیا جائے گا،مجموعی طور پر یہ تقریب 20منٹ پر محیط ہوگی۔

تقریب میں بادشاہی اصطبل کے 20 گھوڑے باؤنڈری کے قریب رہیں گے، ان پر 16خواتین رائیڈرز سوار ہوں گی۔

پنکج کھیم جی نے کہاکہ ہم ایک گھوڑے کی پشت پر روایتی عمانی اسٹائل میں ٹرافی کو پچ پر لانے کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement

 فاتح ٹیم کو 16لاکھ ڈالرز ملیں گے، رنرز اپ 8لاکھ جبکہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیمیں چار چار لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی۔ٹیموں کے گروپ میچز جیتنے کی رقم علیحدہ ہوگی۔

اگر پاکستانی ٹیم گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ جیتتی ہے تو وہ 32 کروڑ روپے کمالے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 24اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ انڈیا کیساتھ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا،26اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،شارجہ کرکٹ سٹیڈیم،29اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ افغانستان، دبئی،2نومبر کو پاکستان بمقابلہ اے ٹو ابوظہبی،7 نومبر کو پاکستان بمقابلہ بی ون،شارجہ میں کھیلا جائیگا۔

10نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی،11نومبر کو دوسرا سیمی فائنل دبئی جبکہ 14نومبرکوفائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر