
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے سینٹرل پنجاب کے دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے کامیاب دورے کے بعد ہی انہوں نے اپنی نظریں سینٹرل پنجاب کے دورے پر گاڑہی ہیں۔
حمزہ شہباز کے دورہ سینٹرل پنجاب کے شیڈول کی تیاری پر مشاورت جاری ہے، سینٹرل پنجاب کے اہم رہنماؤں اور ضلعی تنظیموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران حمزہ شہباز مختلف جگہوں پر ورکرز کنونشنز سے بھی خطاب کریں گے اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اسکے علاوہ دورے کے دوران سینٹرل پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی (ن) لیگ میں شمولیت بھی متوقع ہے، حمزہ شہباز کا دورہ کتنے روز ہوگا اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے ہمراہ منشاء اللہ بٹ،عمران علی گورائیہ،عطاء اللہ تارڑ،ملک احمد خان اورررانا ثناءاللہ خاں سمیت دیگر رہنما بھی ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News