Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار علی ظفر کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

Now Reading:

اداکار علی ظفر کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
علی ظفر

اداکار علی ظفر کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا، علی ظفر کو ’ اداکار’ کی کیٹیگری کے تحت گولڈن ویزہ جاری کیا گیا ہے۔

اس موقع پر علی ظفر کا اپنے ایک بیان  کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت سے گولڈن ویزہ ملنا میرے لیے باعث اعزاز ہے، بطور اداکار پہلا پاکستانی ہوں جسے گولڈن ویزہ جاری کیا گیا ہے ۔

علی ظفر ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں منانے گئے ہیں۔

یاد رہے علی ظفر سے قبل فخر عالم کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ جاری ہوچکا ہے۔

واضح رہے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے پشو زبان میں گائے جانے والے گانے کے بعد ان کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

پاکستانی گلوکار علی ظفر کو ٹوئٹر اور انسٹاگرام سوشل سائٹس پر پہلے ہی کامیابی حاصل ہوچکی ہے جس کے بعد اب ان کے یوٹیوب چینل پر بھی صارفین کی تعداد  1 ملین مکمل ہوگئی ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر اب تک تین علاقائی گانے ریلیز کرچکے ہیں جن میں بلوچی، سندھی اور پشتو گانوں نے عوام میں بے حد مقبولیت پائی۔

 علی ظفر اور گُل پانڑہ کے نئے گانے’ لار شہ پیخور‘میں اُنہوں نے پشتون ثقافت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ دِکھایا ہے جبکہ یہ گانا گزشتہ روز پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔

گانا ’لارشہ پیخور‘ کو علی ظفر نے خود پروڈیوس کیا ہے، اس کی موسیقی حسن بادشاہ نے دی ہے جبکہ ہدایات ولید عالم نے دی ہیں۔

’گانے میں لار شہ پیخور‘ میں خیبر پختونخوا (کے پی) کے معروف سیاحتی مقامات کو دکھانے سمیت پشتون ثقافتی لباس اور دیگر روایتوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

’لار شہ پیخور‘ گانے میں جہاں علی ظفر کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے، وہیں گل پانڑہ کے ڈانس سمیت گانے کی موسیقی اور ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر کو بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

گانے کو ایک ایسے وقت میں ریلیز کیا گیا ہے جب کہ پشتون لوگ ہر سال کی طرح اپنا روایتی ثقافتی دن منانے والے ہیں۔

’لار شہ پیخور‘ گانے کو علی ظفر اور گل پانڑہ سے قبل بھی متعدد گلوکاروں نے گایا ہے۔

’لار شہ پیخور‘ پشتو زبان کا معروف گانا ہے، جسے دیگر گلوکاروں نے بھی مختلف اوقات میں گایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر