Advertisement
Advertisement
Advertisement

وکلاء ہمارے معاشرے کا اہم جز ہیں، چودھری پرویزالٰہی

Now Reading:

وکلاء ہمارے معاشرے کا اہم جز ہیں، چودھری پرویزالٰہی

 

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی  کا کہنا ہے کہ وکلاء ہمارے معاشرے کا اہم جز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے حاجی محمد افضل دھرالہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل، فرحان شہزاد وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور میاں عبدالرحمن غفوریا ایڈووکیٹ کی ملاقات ہوئی ہے۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے،  ہم اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہمارے دور میں تحصیل سطح تک بار ایسوی ایشنز کو اہمیت دی گئی ہے، وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز مختص اور ان کیلئے تاریخی اعلانات کیے گئے ہیں۔

Advertisement

  چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلاء کیلئے فری میڈیکل کی سہولت، بائی پاس اور دل کا علاج بھی فری کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، وکلاء برادری کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی جیسے منصوبے بھی  شروع کیے گئے ہیں۔

 وکلاء رہنما کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی کی وکلاء کیلئے خدمات کی وجہ سے وکلاء برادری ہمیشہ آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر