
ملتان اور لاہور ائیر پورٹ کے ائیرپورٹس منیجر تبدیل کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو گریڈ 8 کے سینئر افسران کو ہٹا کر ملتان اور لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ایگزیکٹو گریڈ 7 کے جونیئر کیڈر افسران تعینات کردیے گئے ہیں۔
ایگزیکٹو گریڈ 7 کے راجہ اظہر محمود ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایئرپورٹ منیجر مقرر ہوئے ہیں جبکہ ایگزیکٹو گریڈ 8 کے افسر مبارک شاہ کو ملتان ائیرپورٹ سے ہٹاکر سی اے اے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افتخار احمد سے ایکٹنگ ڈاریکٹر آپریشنز کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈی جی سی اے اے کی منظوری کے بعد ہی تقرر تبادلوں کا ٹیلیکس جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News